ادونی شہر کے علاقہ باہر پیٹ میں واقع اردو گھر میں ایک عظیم الشان پیمانے
پر الفلاح ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے این سی پی یو ایل
ڈپلومہ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں اسناد کی تقسیم عمل میں آئی
۔ اس موقع پر مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت جناب سید
عارف اللہ نعمانی نے انجام دی ۔ اس موقع پر انھوں نے طلبہ سے کہا کہ اردو
اور عربی زبان کی فلاح وبہبودی کیلئے ہم تمام کو کام کرنا بے حد ضروری ہے ۔
کیونکہ آج کل اردو زبان کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ
ہم اردو زبان کو اپنے نصابوں میں اپنے گھروں میں اور بازاروں میں عام کریں
ورنہ آنے والے دنوں میں اردو زبان تاریخ کا ایک حصہ بن کر رہ جائے گی۔ بعد
ازاں صدر الفلاح ایجوکیشن اینڈ ویلفیر
سوسائٹی شیر خان ریاض احمد نے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ خوب محنت کرتے ہوئے والدین ، اساتذہ اور ملک کا نام
روشن کریں ۔ اس موقع پرنائب صدر نشین بلدیہ الطاف حسین اور قائد ایم آئی
ایم دلاور حسین کے علاوہ کانگریس قائد گلفروش شفیع احمد ، مظہر ، عارف
نعمانی کے ہاتھوں اسناد کی تقسیم عمل میں آئی۔ دوسری نشست میں محفل مشاعر ہ
کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر شہر ادونی کے تمام مشہور و معروف
شعراء نے شرکت کی ۔یہ مشاعر ہ سید عارف اللہ نعمانی کی صدارت میں منعقد
ہوا ۔ کنوینر کے فرائض حلیم صدیقی نے انجام دئے ۔ اس موقع پر یوسف شماس ،
ولی نظامی، حسین کاظم، شیخ مدنی، عبدالباسط، وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین
کو محضوض کیا۔ قبل از پروگرام کا انعقاد حافظ محمد غیاث الدین صاحب کی قرأ ت
کلام پاک سے ہوا ۔